واشنگٹن( سچ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گنتی بند کرو۔
منگل سے امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی گنتی جاری ہے تاہم ابھی ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گنتی بند کرو۔
خیال رہے کہ کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس میں ابھی تک کے نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے ۔ دونوں امیدواراپنی اپنی جیت کا دعوی کر چکے ہیں تاہم ابھی ان کا بیان سامنے آیا ہے کہ گنتی بند کرو۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے ہی الیکشن نتائج کے خلاف قانونی چارجوئی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔