لاہور (سچ نیوز )گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار ” گِپی گریوال “ پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں حاضری دی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں تاہم اب ان کا ایک انٹرویو بھی یوٹیوب پر وائرل ہو گیاہے جس میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق میزبان نوجوان نے گِپی گریوال سے سوال کیا کہ اگر آپ کو کسی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ کونسی ہوں گی ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے گلوکار و اداکارنے کہاکہ میں نے حال ہی میں ایک پاکستان کی فلم دیکھی ہے ” پنجاب نہیں جاﺅں گی ‘ ‘ اس میں مہوش حیات نے بہت اچھی اداکاری کی ہے ، مجھے ان کا کام بہت پسند آیا اورا س لیے میں چاہوں گا کہ میں ان کے ساتھ ہی کام کروں۔
انٹرویو میں پاکستان سے متعلق دنیا کو پیغام دینے کا سوال کیاگیا تو گلوکار کا کہنا تھا کہ جب آپ باہر بیٹھ کے چیزیں سنتے ہیں تو وہ کچھ اور ہوتی ہیں جب میں یہاں خود آیا اور چیزیں دیکھیں تو بات کوئی اور تھی۔انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو یہی کہوں گا کہ مجھے یہاں سے اتنا پیار ملا اور اب میں یہاں ایک دو مہینے کے اندر اندر اپنے بچوں اور فیملی کو بھی لاو¿ں گا، میرا یہاں بہترین استقبال ہوا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں پوری دنیا گھوما ہوں، میں کہیں بھی جانے کے لیے اتنا پ±رجوش نہیں ہوا جتنا پاکستان آنے کے لیے ہوا ہوں۔