گجرخان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف سوشل ورکر نازش جبین نے کہا کہ گجر خان کماندریال کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ گجر خان کماندریال عوام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن علاقے سے منتخب اراکین اسمبلی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے اراکین اسمبلی کو اس لئے منتخب اور کامیاب کیا ہے تا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کرے لیکن منتخب نمائندگان عوام کی خدمت کے بجائے خوار و زلیل کر رہی ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے روز بروز بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن کسی عوامی نمائندے نے ابھی تک ایکشن نہیں لیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات کی طرف توجہ کی اشد ضرورت ہے معروف سوشل ورکر نازش جبین نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ ہے کہ گجر خان عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ گجر خان کماندریال عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے چھٹکارا مل سکے اور عوامی مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔