گجرات ( محمد وسیم اسلم ) گجرات میں امیروں کی بستی شادمان کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو پولیس نے ناکام بنا دیا ھے جبکہ سرائے عالمگیر میں رکشے چوری کرنے والے گینگ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ھے گجرات تھانہ سول لائن کے علاقہ شادمان کالونی میں ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان اور ایس ایچ او سول لائن امجد گجر سب انسپکٹر علی رضا شاہ نے معہ نفری ریسکیو 15 پر مسلح افراد کی اطلاع ملتے ھی علاقہ کا گھیراو کر لیا اور ڈکیتی کے لئے گھر میں داخل ھونے والے ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا 5 ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ھونے والا اسلحہ بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا جبکہ سرائے عالم گیر صدر تھانہ کی حدود میں کھمبی پولیس چوکی انچارج مطیع اللہ دو رکشہ چوروں کو گرفتار کر لیا جس سے مسروقہ رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ھے مرزا محمد اختر سکنہ شمس آباد کا رکشہ گزشتہ رات چوری ہو گیا تھا