لاہور(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ گاڑیوں اوربھینسوں کی نیلامی سےجگ ہنسائی ہوئی ہے، توقع کرتےہیں حکومت سنجیدگی اختیارکرے گی۔دنیانیوز کے لیگی رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نےمہنگائی کی نئی لہرپیداکردی ہے،ہمارے دورمیں معاشی شرح نمومیں اضافہ ہوا، تحریک انصاف نےنفرت کی سیاست پھیلائی ہے، گاڑیوں اوربھینسوں کی نیلامی سےجگ ہنسائی ہوئی ہے، ماس ٹرانزٹ منصوبوں کوسبسڈی دیناپڑتی ہے،توقع کرتےہیں حکومت سنجیدگی اختیارکرے گی۔