کے پی حکومت نے بھارتی خاتون انجو کی شادی نجی معاملہ قرار دیدیا

کے پی حکومت نے بھارتی خاتون انجو کی شادی نجی معاملہ قرار دیدیا

پشاور( ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے بھارتی خاتون انجو کی پاکستان میں شادی کو نجی معاملہ قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں فیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی خاتون انجو بھارت سے پاکستان قانونی طریقے سے آئیں اور اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان نصر اللّٰہ سے نکاح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، انجو این او سی لے کر دیر بالا گئیں جس کے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وہ انجو کو یہاں آکر شادی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پختون مہمان نواز ہیں اور وہ اپنے کلچر کے مطابق خاتون کو عزت دیں گے۔

Exit mobile version