کیلیفورنیا: (روزنامہ سچ ) بولڈ پرفارمنس کی وجہ سے کیریئر کے آغاز میں ہی فلمی دنیا کے اعلیٰ ترین ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والی 34 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن نے اعتراف کیا کہ انہیں ابتدا میں انتہائی بولڈ اور عریاں کردار دئیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سکارلٹ نے شوبز میگزین ‘ہالی وڈ رپورٹر’ کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کی بالکل بھی یہ خواہش نہیں تھی کہ انہیں نسوانی یا جنسی طور پر اتنا بولڈ اور پرکشش دکھایا جائے کہ بعد میں انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔
سکارلٹ کا کہنا تھا کہ انہیں 20 سال کی عمر تک پہنچنے پر انتہائی بولڈ اور حد سے زیادہ رومانوی کرداروں کی آفر کی جانے لگی، ان کا کہنا تھا کہ ایسا ان کی مرضی کے خلاف ہوا، اس کے باوجود انہوں نے اپنے ذہن پر پڑنے والے منفی اثرات کا کبھی ذکر نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سکارلٹ جانسن نے 90 کے قریب فلموں میں کام کیا ہے، وہ ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاروں میں شامل ہیں، انہوں نے کیرئیر کے دوران کئی فلمی ایوارڈ بھی حاصل کئے۔