کراچی (سچ نیوز) سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی زندگی پر فلم بننے جارہی ہے جس میں اداکارہ صبا قمر بھی نظر آئیں گی ۔ اس قسم کی افواہیں سامنے آنے کے بعد اداکارہ صبا قمر نے ایسی خبروں کی تردید کردی ہے۔اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ ’یہ بہت ہی پر مزاح بات ہے کہ میں ایک ایسی فلم سائن کرچکی ہوں جس کے بارے میں مجھے خود بھی کچھ نہیں پتا، ایمانداری کی بات ہے کہ اگر میں کوئی فلم کروں گی تو خود ہی اس کے بارے میں آپ لوگوں کو بتادوں گی کیونکہ میں اسی لیے سوشل میڈیا استعمال کرتی ہوں، میں اس وقت صرف ’ کملی‘ میں کام کر رہی ہوں اس لیے ریٹنگ کیلئے جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں۔‘
It’s always so funny to know that behind my back I have signed another film that even I am not aware of! 😂
Honestly If i do a film I will tell all of you myself that’s what i am here for. I am only doing Kamli for now, so stop posting fake news for the sake of ratings only! 🙏🏻 pic.twitter.com/JzRtCGUuFc— Saba Qamar (@s_qamarzaman) September 15, 2019
جس ادارے کی جانب سے خبر شائع کی گئی تھی اس نے اداکارہ کی تردید کے بعد اپنے موقف میں کہا کہ انہوں نے اس پراجیکٹ سے منسلک تین لوگوں سے صبا قمر کے کردار کی تصدیق کی ہے۔ ’ ہم نے خبر لگانے سے پہلے آپ سے بھی رابطہ کیا تھا، ہم کبھی جھوٹی خبر نہیں دیتے اور خبر میں پروڈیوسر کا حوالہ بھی موجود ہے، برائے مہربانی عوامی سطح پر تردید کرتے ہوئے پروڈیوسر کو مخاطب کریں ہمیں نہیں ، آپ کی مہربانی۔‘
We had recieved confirmation from 3 people involved in the project, We also reached out to you before posting the news. We never post fake news & the quote of the producer is in the article. Pls address him not us while publicly denying the news. Thanks https://t.co/ke9puY5O5o
— Entertainment Pakistan (@epkdaily) September 15, 2019
صبا قمر نے متعلقہ نیوز ویب سائٹ کی بات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے پراجیکٹ میں شامل تین لوگوں سے تو تصدیق کرلی لیکن مجھ سے تصدیق نہیں کی ۔ آپ کی جانب سے خبر شائع کرنے سے پہلے مجھ سے رابطے کا دعویٰ غلط ہے، مجھے اس قسم کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، میں اس کی عوامی سطح پر تردید کر رہی ہوں کیونکہ میرا نام ایک ایسے پراجیکٹ کیلئے جس کا میں حصہ بھی نہیں ہوں عوامی سطح پر میری مرضی کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔
We had recieved confirmation from 3 people involved in the project, We also reached out to you before posting the news. We never post fake news & the quote of the producer is in the article. Pls address him not us while publicly denying the news. Thanks https://t.co/ke9puY5O5o
— Entertainment Pakistan (@epkdaily) September 15, 2019