اسلام آباد(سچ نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت جنوری کے وسط میں منی بجٹ لائے گی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ منی بل ریونیو پیدا کرنے کیلئے نہیں لارہے۔آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے زیادہ اصلاحات کی رفتار اور سمت اہم ہے، وزارت خزانہ نے اب تک جو بھی فیصلے کیے، ان کا آئی ایم ایف کی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی بحالی کیلئے جنوری کے آخر تک پلان سامنے آجائے گا، یہ طے ہوجائے گا کہ دونوں اداروں کو کیسے بحال کیا جائے، ان اداروں کی بحالی کیلئے گرینڈ حکمت عملی بنارہے ہیں۔
کیا نئے سال کے آغاز میں مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے ؟حکومت نے منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا
کیا نئے سال کے آغاز میں مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے ؟حکومت نے منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023