اسلام آباد(سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ کچھ چیزیں آئینی اور قانونی نہیں بلکہ اخلاقی ہوتی ہیں، اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہیے،شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطلب ہے کہ کسی ملزم کو اس کے مقدمے کا جج لگا دیا جائے۔نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز ‘‘ کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے اور اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین شہباز شریف کو بنانے کا مطلب ہے کہ کسی ملزم کو اس کے مقدمے کا جج لگا دیا جائے،حکومت اپوزیشن کو خوش کرے یا عوام کو، اپوزیشن کو خوش کرنے کے چکر میں ایسے فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے بے پناہ کرپشن کی اور ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا، ہم اس قرض کو اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کچھ چیزیں آئینی اور قانونی نہیں بلکہ اخلاقی ہوتی ہیں،شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطلب ملزم کو اس کے مقدمے کا جج لگانا ہے:صداقت عباسی
کچھ چیزیں آئینی اور قانونی نہیں بلکہ اخلاقی ہوتی ہیں،شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطلب ملزم کو اس کے مقدمے کا جج لگانا ہے:صداقت عباسی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023