کپل شرما کی 3 بار پاکستان آمد کی کوشش لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ناقابل یقین دعویٰ سامنے آگیا

کپل شرما کی 3 بار پاکستان آمد کی کوشش لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ناقابل یقین دعویٰ سامنے آگیا

کراچی (سچ نیوز) بھارت کے مقبول مزاحیہ ٹی وی پروگرام دی کپل شرما شو کے سکرپٹ رائٹر خالد اعظمی نے دعویٰ  کیا ہے کہ کپل شرما نے پاکستان آنے کے لئے تین مرتبہ کوشش کی تاہم ویزا پالیسی میں پیچیدگیوں کے باعث وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزاح میں ہم پاکستان سے بہت پیچھے ہیں، میں اس بات کو دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ ہمارے ہاں عمر شریف کی کامیڈی کی نقل کر کے پورے پورے شوز ترتیب دئیے جاتے ہیں۔خالد اعظمی نے مزید کہا کہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں کے مابین کوئی فاصلے نہیں ہیں کلچر اور آرٹ ہی واحد ذریعہ ہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنا سکتا ہے۔

Exit mobile version