ممبئی(سچ نیوز) نوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان دورے اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جادو کی جپھی کا بھارت میں اس قدر واویلا ہوا کہ انہیں سونی ٹی وی کے معروف شو ’دی کپل شرما شو‘ کا سنگھاسن چھوڑنا پڑ گیا۔ انہیں شو سے نکالنے کے بعد ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ کو دی گئی اور اب ان دونوں کو سونی ٹی وی کی طرف سے ملنے والے معاوضے کی تفصیل بھی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق ارچنا پورن سنگھ کو نوجوت سنگھ سدھو سے کہیں کم معاوضہ کم رہا ہے۔ویب سائٹ laughingcolours.com کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو سونی ٹی وی کی طرف سے جتنا معاوضہ دیا جا رہا تھا، ارچنا پورن سنگھ کو اس کا آدھا مل رہا ہے۔ شو کی ایک قسط میں خود ارچنا نے بھی باتوں باتوں میں بتا ڈالا تھا کہ اسے نوجوت سدھو سے آدھا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ ارچنا نے پہلی بار کم معاوضے کی شکایت نہیں کی، وہ اس سے پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری میں ایک ہی کام کرنے کے مردوں کو زیادہ اور خواتین کو کم پیسے ملتے ہیں۔ وہ اس معاملے میں صنفی امتیاز پر پہلے بھی کافی بار آواز اٹھا چکی ہیں۔