”کوئی بھی جیتے ایران کے آگے ہتھیار ڈالنے ہی ہوں گے“صدر روحانی کا امریکا کے انتخابات پر تبصرہ

”کوئی بھی جیتے ایران کے آگے ہتھیار ڈالنے ہی ہوں گے“صدر روحانی کا امریکا کے انتخابات پر تبصرہ

تہران( سچ نیوز )ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی انتخاب پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ کون جیتتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جیتے بالاآخر ایرانی عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے لیے نئی آنے والی امریکی انتظامیہ کی پالیسیاں اہمیت رکھتی ہیں، کوئی بھی جیتے یا ہارے اس بات کی ایران کو کوئی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کورروناوباکے دوران بھی ایران پرپابندیاں لگائیں۔

Exit mobile version