کراچی(سپورٹس ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 میں آج شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اہم میچ کھیلا جائے گا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں یہ پی ایس ایل کا 12 واں میچ ہوگا جو کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ میں چند انفرادی بہترین اننگز کے باوجود شکست سے جان چھڑانے میں ناکام رہی ہے اور 3 میچوں میں ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر صفر کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا اور دوسرا میچ بھی جیتا تھا تاہم آخری میچ میں پشاور زلمی سے جیتنےمیں ناکام رہی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچوں میں 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز آخری پوزیشن پر ہے.پی ایس ایل 2021 میں اب تک پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست ٹیم ہے، دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد بھی 6 ہے۔تیسرے نمبر پر کراچی کنگز ہے، کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ دونوں کے 4 پوائنٹس ہیں تاہم بہتری رن ریٹ کے باعث کنگز کو برتری حاصل ہے۔ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ اب تک شکستوں سے دوچار رہنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمبر سب سے آخر یعنی چھٹا ہے