کوئٹہ( سچ نیوز ) ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ گیس لیکج واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔