کوئٹہ(سچ نیوز)خلجی اقوام کے معتبرین اور معززین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو صحت،تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں ڈاکٹرز اور ادیات بنانے والی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کیلئے وزارت صحت سخت قوانین بنائے،انٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر منشیات کی روک تھام کرنے والے ادارے نوجوانوں کے متقبل کو محفوظ بنانے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہبات خلجی قومی اتحاد کے چیئرمین نواب سلمان خان خلجی،سعد اللہ توخی،امیر نصراللہ لالا، خان رحمت خروٹی،سردارشہباز،حافظ موسیٰ کلیم، سلمانخیل قومی جرگہ کے سربراہ نعیم خان خلجی،حاجی غلام دستیگر ملیزئی، حاجی نور خان خلجی،حاجی عبدالہادی توخی،ایڈووکیٹ علی جان خلجی، عبدالحکیم،مولاداد، محمد یوسف اخوانزادہ،ہاشم خان بابوزئی ہوتک، حاجی حضرت خان خلجی،میرا جان نیازی، حاجی عظیم ترہ کئی،پروفیسر حافظ ڈاکٹر حمد اللہ،حاجی مومن خان اندڑ،خطیر علی خان،اندڑ،عالم شاہ خلجی، حآجی عین الدین نوروزخل،ماسٹر نعیم نوروزخیل،اورنگ شاہ اندڑ، حافظ میر احمد،حاجی عبدالودود خلجی،حاجی سنگین خان،جمعہ خان خلجی، قدوس خان ترہ کئی،حاجی آغا نور،خان محمود خان خلجی،سردار صدیق ہوتک،میر حمزہ خلجی، اوردیگر نے اتوار کو خلجی قومی اتحاد کے زیراہتمام ”تعلیم،صحت اور تحفظ“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس2020ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔مقررین نے کہاکہ خلجی قوم کے صاحب حیثیت افراد اپنے علاقے میں غریب خاندانوں کے بچوں کی تعلیمی معاونت کریں گے جس میں کم از کم ایک بچہ ہوگا تعلیم نسواں کے حوالے سے علماء حضرات کی مشاورت کے بعد تمام شرکاء نے اپنے بچوں اور خواتین کی تعلیم کو ضروری قرار دیا مستحق طلباء و طالبات کو سکول یونیفارم،اسٹیشنری،کتابیں و کاپیوں کی فراہمی قدرے پسماندہ علاقوں کی سطح پر سرکاری اسکولز اور بوائز اینڈ گرلز کالج کے قیام کا حکومت سے مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر خلجی قوم کے طلباء و طالبات کے وظائف کی ہمیشہ حق تلفی کی جاتی ہے میرٹ کی بنیاد پر خلجی قوم کے طلباء و طالبات کووظائف دینے کے سلسلے میں مختلف فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیم کے حصول کیلئے علاقائی کمپیئن چلائی جائے گی جس میں تعلیم نسواں پر یقین نہ رکھنے والے افراد کو ذہنی طور پر بچیوں کو تعلیم دلانے کیلئے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے عوام کو پرائیویٹ ہسپتالوں،ڈاکٹرز اور فامیسی مافیاسے نجات دلانے کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیا کہ وہ ڈاکٹرز اور ادویات بنانے والی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کیلئے وزارت صحت سخٹ قوانین بنائے اس سلسلے میں جلد ہی پریس کلب کے سامنے ایک آگاہی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہپاٹائٹس کی بڑھتی ہوئی شرح کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹیسٹ کئے جائیں اور عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس کے لئے موبائل لیبارٹری کیلئے فنڈقائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سول فاونڈیشن بلڈبینک و لیبارٹری بغیر معاوضے کے خون فراہم کر رہی ہے اور مفت ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے بلوچستان میں ابتک کوئی کرونا کا کیس سامنے نہیں آیا حکومت کو کورنٹائن زون کی تعمیر کیلء ٰوری اقدامات اٹھانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ اشیاء خورودونوش میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو سخت سزادی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آباد قبائل عدم تحفظ کا شکار ہ ں خلجی و دیگر اقوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت نے قبائل کے تحفظ کے حوالے سے کردارادا نہیں ملک میں سب سے زیادہ غیر محفوظ قوم خلجی ہے جس کی شہریت پر بار بار انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں بلاجواز شناختی کارڈ بلاک کئے جاتے ہیں اوریہ سلسلہ ابتک جاری ہے سینٹ اوروزارت داخلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عام شہریوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرے عام شہریوں کی رسائی اعلیٰ افسران تک ممکن بنائی جائے شہروں کو منشیات سے پاک کرکے نوجوانوں کے مستقبل کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا حکومت اور انٹی نارکوٹکس فورس منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔انہوں نے کہاکہ خلجی قوم سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین سیاسی مداریوں کی وجہ سے اپنے حقوق سے محروم رہ جاتے ہیں سرکاری افسران کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی خلجی قوم برداشت نہیں کریگی کیونکہ قوم کو اپنے سرکاری افسر ان پرناز ہے۔کانفرنس میں خلجی قوم کے اتحاد و اتفاق کو مزید مستحخم اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور خواہش مند اقوام کے ساتھ بھی اتحاد اور اتفاق کیلئے اقدامات کرکے بھائی چارے کی نئی مثال قائم کی جائے گی۔
کوئٹہ خلجی اقوام کے معتبرین اور معززین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو صحت،تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں
-
منجانب bushra jabeen
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023