راولپنڈی (سچ نیوز) پاکستان کی جانب سے کشمیر پر مضبوط آواز اٹھائے جانے کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ بوکھلائی ہوئی بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ شہری آبادی پر کی گئی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔ شہدا میں 60 سال کی سلامت بی بی اور 13 سال کا ذیشان ایوب شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد ی کو نشانہ بنایا گیا تو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارتی فوج کے کیمپوں میں خاموشی چھا گئی۔
کشمیر پر مضبوط آواز کے بعد انڈین فوج بوکھلاہٹ کا شکار، شہری آبادی پر حملہ کردیا، شہادتیں
کشمیر پر مضبوط آواز کے بعد انڈین فوج بوکھلاہٹ کا شکار، شہری آبادی پر حملہ کردیا، شہادتیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023