راولپنڈی: (سچ نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈوز سے بات چیت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈوز، افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں۔ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔
COAS visited HQ SSG.
“We have brought stability by failing all inimical forces operating against Pak. We shall never let it go away at any cost. SSG is our pride with myriad contributions towards defence of country through its valiant offrs & sldrs since creation of Pak“, COAS. pic.twitter.com/LWllWM3IOo— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2019