کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: (سچ نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت آپریشن ردالفساد میں مصروف ہیں، روایتی جنگ کے لیے اپنی تیاری کو نظر انداز کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں موسم سرما کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج نے کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے سرحدوں پر کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

Exit mobile version