مسقط (سچ نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی میچ میں جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔منگل سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سلطان قبوص سپورٹس کمپلیس میں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد، عمر بھٹہ اور محمد رضوان نے گول کئے اور حریف ٹیم کو 1 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جاپان، جنوبی کوریا اور میزبان ملک اومان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے راﺅنڈ رابن مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف میچ کھیلیں گے۔ اس مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی چار ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے اور پھر 28 اکتوبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔