کرپشن الزامات، حسنین کنسٹرکشن کمپنی کا مالک شیخ رمضان گرفتار

لاہور:  (سچ نیوز)   نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن الزامات پر حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان کو گرفتار کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق شیخ رمضان نے پشاور سے ڈی آئی خان سڑک نقشے کے مطابق تعمیر نہیں کی، ان پر اراضی کی غیرقانونی لیزنگ کا بھی الزام ہے۔

نیب لاہور نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام پر شیخ رمضان کو گرفتار کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق شیخ رمضان نے تعمیراتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کیا۔ انھیں پشاور سے ڈی آئی خان تک سڑک تعمیر کے معامے میں گرفتار کیا گیا، نیب کے مطابق سڑک نقشے کے مطابق تعمیر نہیں کی اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ شیخ رمضان پر اراضی کی غیر قانونی لیزنگ کا الزام بھی ہے، ملزم رائل پام کے سی ای او بھی ہیں۔

Exit mobile version