کرونا وائرس کی وجہ سے مالی نقصان، معروف ایئر لائن نے 300 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

کرونا وائرس کی وجہ سے مالی نقصان، معروف ایئر لائن نے 300 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

منیلا( سچ نیوز )فلپائن ایئر لائن (پال)نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کے لئے کاروباری تنظیم نو کے منصوبے کے تحت زمینی و انتظامی عملہ کے 300 اراکین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق فلپائن کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ بنیادوں پرطویل مدت ملازمت والے ملازمین کی علیحدگی کا اطلاق جمعہ کے روز کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عمل سے آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہو گی۔پال کا کہنا ہے کہ متاثرہ ملازمین کو علیحدگی کے مناسب فوائد، اضافی سفری پاس کی سہولت، کیئریر کونسلنگ کے ساتھ ساتھ نئی نوکری کے حصول میں مدد بھی فراہم کی جائیگی۔فضائی کمپنی کا کہنا تھا کہ اس عمل سے 2019میں ہونیوالے نقصانات جن میں کرونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں سفری پابندیوں اور پروازوں کی معطلی سے اضافہ ہوا ہے کے تناظر میں کمپنی کو تقویت ملے گی۔

Exit mobile version