بیجنگ ( سچ نیوز ) چین سے پھیلنے والے خوفناک کورونا وائرس کی تباہ کاری کسی طور کم ہونے میں نہیں آ رہی اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 425تک جا پہنچی ہے اور ہر پانچ دن بعد ہلاکتوں کی تعداد دوگنا ہوتی جا رہی ہے۔ دی مرر کے مطابق ہلاکتوں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے بعد چین نے امریکہ سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ گزشتہ روز چینی حکومت کی طرف سے بیان سامنے آیا تھا جس میں امریکہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اس وائرس کو لے کر دنیا میں خوف پھیلارہا ہے اور چین میں صورتحال کو حقیقت سے بڑھ کر سنگین بتا رہا ہے۔اب اس بیان کے اگلے ہی دن چین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”اگر امریکہ اس وباءکے خاتمے میں ہماری مدد کرتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔“رپورٹ کے مطابق چین میں یہ وباءاس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ گزشتہ ایک دن میں 64لوگوں کی موت واقع ہوئی جو اب تک اس موت سے کسی ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی طرف سے تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ یہ وباءجلد تھمتی نظر نہیں آ رہی۔ خدشہ ہے کہ یہ مہینوں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھے گی اور ہلاکتوں کی تعداد خوفناک حد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔ چین میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 20ہزار 438تک پہنچ چکی ہے جبکہ دیگر 23ممالک میں یہ وائرس پہنچ چکا ہے اور ان ممالک میں مجموعی طور اب تک 151مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کرونا وائرس کا اب تک کا سب سے خطرناک دن، اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
کرونا وائرس کا اب تک کا سب سے خطرناک دن، اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024