پشاور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل الہی نے کہا کہ کرونا وائرس پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہمارے مسلمانوں کو اللہ کی ذات اور قرآن کے احکامات پر پورا یقین ہے قرآن ایک ایسی مقدس کتاب ہے جس میں ہر مرض کا علاج موجود ہے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل الہی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسلمانوں کو پانچ وقت نماز با جماعت ادا کرنا ضروری ہے پانچ وقت نماز کرونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے مسلمان کو لوگوں کی افواہوں میں نہیں آنا چاہئے مسلمانوں کو چاہئے کہ کرونا وائرس کی روکھ تھام کیلئے قرآن کی تلاوت کرے اور پاکستان اور پورے امت مسلمہ کیلئے دعا کرے کہ اللہ تبارک و تعالی تمام مسلمانوں کو کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے نجات دیں اور اللہ تبارک و تعالی ہم سب پر اپنا فضل و کرم کرے اور اللہ تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب کرے۔ آمین