کرونا وائرس:ایشیائی ترقیاتی بینک بھی میدان میں آگیا،بہت بڑی رقم عطیہ کرنے کااعلان

کرونا وائرس:ایشیائی ترقیاتی بینک بھی میدان میں آگیا،بہت بڑی رقم عطیہ کرنے کااعلان

بیجنگ ( سچ نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک کا کروناوائرس کے موذی مرض سے بچاو کیلئے بیس لاکھ ڈالرز امداد دینے کااعلان۔ جمعہ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ وہ چین ، کمبوڈیا، لاوس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کو تقویت دینے کیلئے بیس لاکھ ڈالرز کے فنڈز مہیا کرے گا۔جاپان کے سرکاری اخبار دی مینچی کا کہنا ہے کہ بینک کی جانب سے دی جانے والی یہ رقم بیماری کی تشخیص، لیبارٹری کے آلات کی خریداری اورخصوصادیہی علاقوں میں وبا کی روک تھام پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چین کے صوبہ ہوبے میں سے پھیلنے والے اس وائرس نے دنیا بھرمیں خوف پھیلایاہے۔چینی محکمہ صحت کے مطابق اس وائرس سے اب تک 636افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وائرس سے صرف چین میں اکتیس ہزار ایک سو اکسٹھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ دنیابھرمیں تین سو دس افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی طورپراس وائرس کا شکار افراد کی تعداد31ہزار400 ہوگئی ہے۔چین کے علاوہ ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی دو افراد اس موذی مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version