کروانا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے علی بابا کے بعد اب مائیکروسافٹ کے بانی ”بل گیٹس“ نے کتنے کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

کروانا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے علی بابا کے بعد اب مائیکروسافٹ کے بانی ”بل گیٹس“ نے کتنے کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

واشنگٹن (سچ نیوز  )چین کے امیر ترین شخص اور علی بابا کے بانی جیک ما کے بعد اب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی بھاری رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے عطیہ کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاونڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے عطیہ کیے جس میں کرونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تعاون، علاج اور روک تھام کے لیے مختص کئے گئے۔

واضح رہے کہ دنیا میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین موجود نہیں ہے جس سے اس مرض میں مبتلا مریض کا علاج کیاجا سکے۔اس مرض کا وائرس نمونیا جیسی علامات کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس سے سانس کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تیزی سے پھیلتے مہلک کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چین کی امیر ترین شخصیت اور ’علی بابا ‘ کے بانی جیک ما نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔جیک کے خیراتی ادارے کے مطابق ارب پتی جیک ما کی خیرات کردہ رقم سے 58 لاکھ ریسرچ اداروں کے لیے مختص کئے گئے ہیں جہاں اس مرض کی ویکسین تیار کرنے کے لیے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ باقی رقم کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس کے علاج کے لیے خرچ کی جائے گی۔ناصرف علی بابا بلکہ چین کی دیگر مشہور کمپنیوں کے مالکان نے بھی کورونا وائرس کے علاج معالجے کے لیے خطیر رقم فنڈز میں دی ہے۔

موبائل تیار کرنے والی ایپل کمپنی کےمالک ٹیم کوک نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں وہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Exit mobile version