اسلام آباد(سچ نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جا رہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سٹیٹ بینک حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جا رہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن اور تصاویر جعلی ہیں ،ہم کوئی نوٹ نہیں تبدیل کر رہے نہ ہی اس حوالے سے ہم کوئی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو بھی باتیں پھیلائی جارہی ہیں وہ حقیقت کے برعکس ہے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی افواہیں زیر گردش ہیں کہ عمران خان کے حکومت سبنھالنے کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے اور 50 سے لیکر ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔