نئی دہلی(سچ نیوز)انڈیا کے معروف سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور راہدری کی افتتاحی تقریب میں اپنی تقریر میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر کے ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایسی مرچیں لگائیں ہیں کہ ایک روز گذرنے کے بعد بھی مودی سرکار کی آنکھوں میں’’مرچوں کی جلن‘‘ کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیاکےمطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کےترجمان سمبت پاترا نےکانگریس کےرکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھوکوپاکستان میں کرتارپورراہدرای تقریب میں کی جانے والی تقریر پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا پاکستان کی تعریف کرنا اور عمران خان کی مدح سرائی کرنا اور ہندوستان کے بارے میں خراب الفاظ استعمال کرنے پر سونیا گاندھی اورراہل گاندھی کوپارٹی میں اپنے قریبی لیڈر کےبارے میں فیصلہ کرناچاہئے ۔انہوں نےکہاکہ نوجوت سنگھ سدھو کو 14کروڑ کی آبادی والی سکھ برادری کے بارے میں بولنے کا حق کس نے دیاہے؟۔
واضح رہےکہ گذشتہ روزکرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےنوجوت سنگھ سدھوکااپنےمخصوص پنجابی انداز میں کہناتھا کہ عمران خان نے راہدداری کھول کردنیا میں بسنےوالے14کروڑ سکھوں کے دل جیت لئےہیں،عمران خان پرواہ نہ کریں جس دلیری سےانہوں نےراہداری”لانگا“ کھولا ہے اِنہیں اندازہ نہیں ایک سکھ سوا لاکھ بندے پر بھاری ہے ،یہ سکھ قیامت تک عمران خان کے شکر گذرا رہیں گے عمران خان کو اندازہ نہیں کہ سکھ ا نکو کہاں سے کہاں تک لے جا سکتے ہیں،میری ایک”جھپی“ لانگا کھول سکتی ہے تومودی سے امن اور بھائی چارے کو بحال کرنے کیلئے سو جپھیاں ڈال سکتا ہوں،سکندر اعظم نے اپنے خوف سےدنیاکو فتح کیالیکن عمران خان نےراہداری کھول کو14کروڑسکھوں کےدل اپنی محبت سےجیت لئےہیں،ہماری چار نسلیں اس مقدس مقام کو دور سے دیکھ کر روتی رہی ہیں پاکستان نے اپنا نفع نقصان دیکھے بغیر راہدداری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اورعمران خان نے راہداری صرف خوف خدا کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولی ہے جیسے دیکھ کر دنیا بھی حیران ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور سکھوں نے تقسیم پاک و ہند پر جو زخم کھائے تھے آج راہداری منصوبہ ان زخموں پر مرہم ہے جو پچھلے72سالوں میں کسی نے بھی محسوس نہیں کیا تھا،آج کروڑوں ماؤں کے کلیجوں کی ٹھنڈک ہے۔