نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت کے معروف سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت مشکوک ہو گئی،مودی سرکار نے منظوری دینے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کے افتتاح کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جبکہ دنیا بھر سے سینکڑوں سکھ یاتری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ،ایسے میں بھارت سے خبر آئی ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے معروف سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان میں منعقدہ تقریب میں شامل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرتارپور صاحب میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے نوجوت سنگھ سدھو کو ویزے کے حصول کے لئے ہندوستانی وزارت خارجہ سے اجازت نامہ درکار ہے لیکن بھارت کے سرکاری حکام نے تصدیق کی ہےکہ9تاریخ کوافتتاحی تقریب کےلیے سدھو کو وزارت خارجہ سے منظوری ملنےکاکوئی امکان نہیں ہے۔کرتار پور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے 550 اہم مہمانان خصوصی کےطور پر پاکستان جائیں گے جن میںسابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ،پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ ،سابق وزیرا علی پرکاش سنگھ بادل ،سابق نائب وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل ،مرکزی وزیر ہرسمرت کوربادل اور ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ کئی دیگر ارکان پارلیمان ،یورپی پارلیمنٹ کے کچھ ارکان ،ریاستی حکومتوں کے وزرا ،ارکان اسمبلی، سرکاری افسران اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے غیر مقیم ہندستانی شامل ہیں۔
کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب ،نوجوت سنگھ سدھو شریک ہوں گے یا نہیں ؟بھارت سے بڑی خبر آ گئی
کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب ،نوجوت سنگھ سدھو شریک ہوں گے یا نہیں ؟بھارت سے بڑی خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024