کراچی کے ڈائریکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کو یکم جولائی سے ڈائننگ کھولنے کی یقین دہانی کرادی

کراچی( روزنامہ سچ انٹرنیشنل)
کراچی کے ڈائریکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کو یکم جولائی سے ڈائننگ کھولنے کی یقین دہانی کرادی , آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اسد حنیف, فیصْان راوت, عبدالصمد وسیم بلوانی اور سعید قریشی حنیفیہ کی ڈی جی این سی او سی سے ملاقات کے دوران تفصیلات بتائیں جس میں ریسٹورنٹ مالکان کے مسائل سے آگاہ کیا ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر آصف محمود گورایا نے کہا ہمیں ان کے مسائل کا اندازہ ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ان کا ازالہ کیا جائے گا

Exit mobile version