کراچی: ٹرانسپورٹر کو مارنے کا معمہ حل، بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار

کراچی: (سچ نیوز) کراچی کے ٹرانسپورٹر کو مار کر جلانے کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے مقتول عبدالرحیم کی بیوی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ٹرانسپورٹر رحیم کو کراچی میں قتل کیا گیا۔ لاش بلوچستان لے جاکر جلائی گئی۔

کراچی میں بیوی جلاد بن گئی، دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا، لاش بھی جلا دی۔ ساؤتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے جیوفینسنگ کے بعد خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوران تفتیش ملزمہ عابدہ نے انکشاف کیا کہ شوہر کو کھانے میں بےہوشی کی دوا دی جس کے بعد دوست کے ساتھ مل کر گلا دبا کر مار ڈالا۔ قتل اس وقت کیا گیا جب رحیم کے چار بچے گھر پر تھے۔

واردات کے لیے نیا موبائل فون بھی خریدا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ ملزمہ نے بتایا کہ لاش کو گاڑی میں ڈال کر بلوچستان لے گئے، ناکے پر پوچھ گچھ کی گئی تو فیملی کہہ کر جان چھڑا لی۔ بلوچستان پہنچ کر رحیم کی لاش اور گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ عابدہ مقتول رحیم کی دوسری بیوی ہے، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Exit mobile version