کراچی میں قونصلیٹ پر حملے کے بعد چین نے پیغام جاری کر دیا

کراچی میں قونصلیٹ پر حملے کے بعد چین نے پیغام جاری کر دیا

کراچی (سچ نیوز )چینی قونصلیٹ پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیاہے جس پر چینی وزارت خارجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قونصلیٹ کا تمام سٹاف محفوظ ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں تاہم سفارتخانے کے تمام سٹاف حملے میں محفوظ رہا ۔ چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ حملہ آور قونصلیٹ کمپاﺅنڈ میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور سیکیورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کر دیا ہے ۔چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں جن کی شناخت اے ایس آئی اشرف داود اور پولیس کانسٹیبل عامر کے نام سے ہوئی ہے ۔

Exit mobile version