کراچی (پورٹ سید ایاز گیلانی)
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 3 میں گندی گلیوں میں کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے یہاں صفائی ستھرائی کا کام نہ ہونے کے برابر تھا کئی سالوں سے گندگی کے ڈھیر گلیوں میں پڑے تھے بشریٰ جبیں نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اسٹریٹ انچارج عمر بھٹو سے بات چیت کی اس موقع پر جرنلسٹ بشریٰ جبیں نے کہا کہ اگر مہینوں میں بھی گلیوں میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہو جائے تو آئندہ کی پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے بشریٰ جبیں نے مزید کہا کہ اس طرح بارشوں میں عوام الناس کو گندگی اور مچھر جیسے حشرات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔۔۔
صفائی ستھرائی کے دوران اسٹریٹ انچارج عمر بھٹو اور اویس صاحب نے بھرپور ساتھ دیا بشریٰ جبیں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور اپنی نگرانی میں کام کروایا کچرے کی گاڑیاں بھی لگوائی اور لیبر بھی لگوایا
بشریٰ جبیں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے معاملات میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،صفائی کے کاموں میں بھر پور توجہ دی جائے تاکہ علاقے صاف ستھرے نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے کاموں میں تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری کے استعمال سے بھی گریز نہ کیا جائے۔ انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ٹاؤن انتظامیہ نے صفائی ستھرائی اورکچرا و ملبہ ہٹانے کیلئے تر جیحی بنیاد پر کام جاری رکھا ہے
لہٰذآپ لوگ بھی صفائی ستھرائی کے عمل میں انتظامیہ سے تعاون کریں ،اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ کسی علاقہ میں صفائی ستھرائی میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو انتظامیہ کو آگاہ کریں۔۔۔