ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی ڈانس پر مبنی فلم میں پہلی بار نوجوان اداکار ورون دھون کے مدمقابل بالی ووڈ کی حسینہ کترینہ کیف کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اداکارہ نے فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے سے صاف انکار کردیا اور فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔کترینہ کیف کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ ہمیشہ سے ہی پروفیشنل اداکارہ رہی ہیں لیکن انہوں نے ریمو ڈیسوزا کی اس ڈانس فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی ہے جس کی وجہ فلم ’بھارت‘ کا مصروف ترین شیڈول ہے۔ اداکارہ کا اس فلم کو انکار کرنے کی وجہ بھی فلم ’بھارت’ کی تاریخیں ہیں جوکہ ریمو ڈیسوزا کی فلم سے تصادم کر رہی ہیں۔فلم ’بھارت‘ اور اس ڈانس فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ اس فلم سے باہر ہو گئی ہیں جوکہ ہم سب کا باہمی فیصلہ ہے، دراصل وہ اس وقت میری ہی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ لیکن دونوں فلموں کی تاریخ یکساں ہونے کی وجہ سے ہمیں بد قسمتی سے یہ فیصلہ کرنا پڑا اگرچہ ہم کترینہ کو اس ڈانس فلم میں شامل کرنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم اگلے سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
کترینہ کیف نے پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے ہی انکار کردیا
کترینہ کیف نے پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے ہی انکار کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023