کترینہ کیف نے بھی ناکامی قبول کرلی

کترینہ کیف نے بھی ناکامی قبول کرلی

ممبئی(سچ نیوز)بھارتی فلم ”ٹھگس آف ہندوستان“کی ناکامی پر بالی ووڈ سٹار عامر خان کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف نے بھی ذمہ داری قبول کر لی ۔ان کاکہنا تھاکہ فلم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور سب نے اپنی طرف سے اچھا کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کے باوجود فلم شائقین کی توقعات پر پوری نہیں اترسکی،میں اس فلم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں ۔اس سے قبل عامر خان نے بھی فلم ”ٹھگس آف ہندوستان“ کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ فلم ان کے مداحوں کو اس مرتبہ تفریح فراہم نہیں کرسکی۔

Exit mobile version