لاہور (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ کارکنوں کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں۔جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ما ئزہ حمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگی ورکرز کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں ۔ ابھی وہ انتخابی مہم نہیں چلائیں گے بلکہ اپنی والدہ کی طرح ایک سیاسی کارکن کے طور پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔ جنید صفدر جمہور یت اور اپنی پارٹی کے لئے کام کرنا پسند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنید صفدر اپنی والدہ اور نانا نوازشریف کے جیل میں جانے کے باعث وطن واپس آئے ہیں اور ہم سب کارکن ہیں اور سب مل کر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر جب کچھ مظاہرین نے لندن میں نوازشریف خاندان کے خلاف نعرے بازی کی تو جنید صفدر اپنے کزن کے ساتھ ان سے جھگڑ پڑے تھے اور اس دوران انہوں نے ایک شخص کے منہ پر مکا رسید کردیا تھا جس پر برطانوی پولیس نے جنید صفدراور ان کے کزن کو حراست میں لے لیا اور بعدازاں ان کوچھوڑ دیاگیاتھا۔
کارکنو ں کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں:مائزہ حمید نے بڑا دعویٰ کردیا
کارکنو ں کو جنید صفدر میں نوازشریف اور مریم نواز نظر آرہے ہیں:مائزہ حمید نے بڑا دعویٰ کردیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023