اسلام آباد (ڈیلی سچ انٹرنیشنل )وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی مارا ماری ہے،روزانہ کی بنیاد پر تین ،تین چار ،چار لاکھ کیس سامنے آ رہے ہیں ،شہباز شریف پاکستان میں انڈیا والا ماحول بنانا چاہتے تھے،اس نے آخری فلائٹ کو مینج کیا ،اس کے خیال میں پاکستان میں بھی قبرستانوں میں انبار ہوں گے لیکن اللہ نے کرم کیا اور پاکستان میں این سی او سی نے کوویڈ 19 کے حوالے سے کمال کا کام کیا ہے،میں انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں ۔