”کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ اس طرح کی خبریں سچ ہوتی ہیں اور۔۔۔” ماں بننے کی خبروں پر دپیکا پڈوکون نے ایسا جواب دیدیا کہ مداح بھی دنگ رہ گئے

''کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ اس طرح کی خبریں سچ ہوتی ہیں اور۔۔۔'' ماں بننے کی خبروں پر دپیکا پڈوکون نے ایسا جواب دیدیا کہ مداح بھی دنگ رہ گئے

ممبئی(سچ نیوز) ناموراداکارہ دپیکا پڈوکون کا ماں بننے کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب قسمت میں یہ نعمت لکھی ہوتی ہے تب ہی بچہ دنیا میں آتا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب دپیکا پڈوکون سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد اکثر خواتین کے ماں بننے سے متعلق سوالات شروع ہوجاتے ہیں۔چند روز قبل اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں بھی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ ماں بننے والی ہیں تاہم انہوں نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔ آپ نے اس طرح کی افواہوں کا کس طرح سامنا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے؟اس سوال کے جواب میں دپیکا نے کہا ایمانداری کی بات ہے مجھے نہیں لگتا اس طرح کی افواہوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ کئی بارایسا ہوتا ہے کہ اس طرح کی خبریں سچ ہوتی ہیں اورلوگ آپ کے کچھ کہنے سے قبل ہی اندازے لگالیتے ہیں اورکئی بار اس طرح کی خبریں سچ نہیں ہوتیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ان افواہوں کا سامنا کرنے کا کوئی طریقہ ہے۔دوران انٹرویو دپیکا نے کہا جب ماں بننے کا وقت ہوگا تویہ بھی ہوجائے گا، ہر شادی شدہ جوڑا بچے کی خواہش رکھتا ہے اور جب قسمت میں یہ نعمت لکھی ہوتی ہے تب ہی بچہ دنیا میں آتا ہے۔ ہاں ایک دن یہ ضرورہوگا، لیکن مجھے لگتا ہے ہمیں بار بار خواتین یا شادی شدہ جوڑے سے اس قسم کے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔ مجھے لگتا ہے جس دن ہم اس طرح کے سوالات پوچھنا بند کردیں گے وہ ہی وقت تبدیلی کا ہوگا۔

Exit mobile version