Press conference of @OfficialDGISPR is a breath of fresh air for democracy. It is responsibility not only of every institution but every Pakistani to support democracy, constitution and rule of law. 1/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 14, 2022
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی پاسداری ہر ادارے اور ہر شہری کا فرض ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو کوئی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔