ڈی ای او فیمیلی پشاور ثمینہ غنی کا متنی بڈہ بیر کے مڈل و ہائی سکولوں کا دورہ

غیر حاضر استانیوں کیخلاف موقع پر کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیلی پشاور ثمینہ غنی کا نواحی علاقے متنی اور بڈہ بیر کے مڈل اور ہائی سکولوں کا دورہ کیا دورے کے دوران غیر حاضر استانیوں کیخلاف موقع پر کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ڈی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ای او ایجوکیشن ثمینہ غنی نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر پشاور کے نواحی علاقوں بڈہ بیرہ اور متنی کے مڈل اور ہائی سکولوں کا دورہ کیا دورے کے دوران سکولوں کا ریکارڈ چیک کیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دورے کے دوران بیشتر ایجوکیشن میں آستانیاں غیر حاضری پائی گئیں جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او فیمیلی پشاور ثمینہ غنی نے غیر حاضر استانیوں کیخلاف موقع پر ہی کاروائی کے احکامات صادر کئے ڈی ای او فیمیلی پشاور ثمینہ غنی کو بتایا گیا کہ سکولوں میں کلاس فور کا عملہ بھی اکثر غیر حاضر رہتا ہے جس سے امور متاثر ہوتے ہیں ڈی ای او نے ملازمین کو سکولوں میں حاضر ہونے اور استانیوں کو طالبات کی پڑھائی پر توجہ دینے کے احکامات جاری کئے ڈی ای او نے طلباء کو باقاعدگی سے سکول آنے اور پڑھنے میں دلچسپی کی تلقین کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیلی پشاور ثمینہ غنی نے سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ریگولر سکول انے والی استانیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی

Exit mobile version