ڈونلڈ ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ کو خفیہ معلومات لیک کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ کو خفیہ معلومات لیک کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

امریکی صدر ٹرمپ کی فیملی میٹنگ کی تفصیلات میڈ یاکو لیک کرنے پر ان کی پرسنل اسسٹنٹ میڈلین ویسٹر ہاوٹ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میڈلین ویسٹر ہاوٹ امریکی صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ان کے ساتھ کام کررہی تھیں تاہم امریکی صدر کی آف دی ریکارڈ فیملی میٹنگ کی تفصیلات میڈیا نمائندوں کو بتانے پر ان سے استعفیٰ لے لیا گیا۔میڈ یا نمائندوں نے وائٹ ہاوس کے عملے سے ٹرمپ کے فیملی کے ساتھ عشایئے کی تفصیلات پر بات چیت کی جس کے بعد صدر کی پی اے کو عہدے سے ہٹایا گیا۔وائٹ ہاوس کے ایک سابق عہدیدار کا کہنا تھا امریکی صدر اپنی پرنسل اسسٹنٹ کے کافی قریب سمجھے جاتے تھے جب کہ ان کا دفتر بھی اوول آفس کے بالکل سامنے تھا البتہ امریکی صدر کی ذاتی معلومات سے متعلق بات چیت ریڈ لائن تصور کی جاتی ہے۔

Exit mobile version