واشنگٹن(سچ نیوز) شام میں ترکی کے سیزفائر کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ترکی پر عائد تمام پابندیاں فی الفور اٹھانے کااعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ترکی سیزفائر کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو اس پر عائد پابندیاں فوری اٹھا لی جائیں گی تاہم اگر اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پابندیاں دوبارہ لگا دی جائیں گی۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”ترکی اور شام کی سرحد پر ہمیں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ وہاں سیف زون قائم ہو چکا ہے۔ “ انہوں نے ترکی اور شام کے درمیان سیز فائر کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ”جنگ بندی ہو چکی ہے اور لڑائی ختم ہو گئی ہے۔کرد اب محفوظ ہیں۔ انہوں نے شام کے معاملات میں ہمارے ساتھ مل کر بہترین کام کیا۔ اب داعش کے پکڑے گئے قیدی بھی محفوظ ہیں۔“واضح رہے کہ ترکی نے اپنے بارڈر کے ساتھ ملحق شامی علاقوں سے کردوں کو نکال دیا ہے اور ان علاقوں کو سیف زون بنا دیا ہے تاکہ ان علاقوں کو بیس بنا کر کرد شدت پسند ترکی کے اندر جو دہشت گرد کارروائیاں کرتے تھے انہیں روکا جا سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، انتہائی حیران کن خبر آگئی
ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، انتہائی حیران کن خبر آگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024