ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پروگرام میں رعایت کی پیشکش کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پروگرام میں رعایت کی پیشکش کر دی

واشنگٹن(سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی جزوی شٹ ڈائون ختم کرنے کیلئے میکسیکو دیوار پر فنڈنگ کے بدلے امیگریشن پروگرام میں رعایت کی پیش کش کر دی، سپیکر نینسی پلوسی نے آفر کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔وائٹ ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ تارکین وطن کے بچوں کو مزید تین سال قانونی تحفظ دینے کے لیے تیار ہیں تاہم میکسکیو دیوار پر فنڈنگ ضروری ہے۔دوسری جانب سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی آفر ناقابل قبول ہے جس سے امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ میکسیکو دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری کو ڈیموکریٹس نے روک رکھا ہے۔

Exit mobile version