جس میں وزیر بلدیات کامران بنگش اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختون خواہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمس بن طارق اور دیگر شرکت کی۔
پشاور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)دی آکسفورڈ سکول سسٹم کاسالانہ نتائج کا ایک پروقارتقریب نشترہال پشاورمیں منعقد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اسے کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا تفصیلات کے مطابق نشترہال پشاورمیں دی آکسفورڈ سکول سسٹم کاسالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں چیف گیسٹ وزیر بلدیات کامران خان بنگش گیسٹ آف آنراینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمس بن طارق اور تحریک انصاف کے رہنما گل بادشاہ تھے۔سکول کاسالانہ نتائج98% رہا نشترہال میں بچوں نے رنگ برنگی ملی نغمے پیش کئے جس میں کثیر تعداد میں بچوں کے والدین نے شرکت کی ایم ڈی ڈاکٹر معتبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود ایک ڈاکٹرہوں اور میرا کوشش ہے کہ بچے دل لگا کر پڑھیں ہمارے سکول میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جاری ہے چیف گیسٹ وز یر بلدیات کامران بنگش نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے پروگرام والدین اوربچوں کے حوصلے افزائی کیلئے ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کا تعلیم کے فروغ میں بڑا ہاتھ ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف احمس بن طارق نے کہا کہ آج کل تعلیمی اداروں میں بھی آئس نشہ کی طرف رجحان ہے لہذاوالدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اورمنشیات کیخلاف بچوں میں شعور اجاگر کریں اور والدین اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ منشیات کیخلاف مہم میں بھرپور ساتھ دیں۔ایم ڈی ڈاکٹر خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمس بن طارق اور تحریک انصاف کے رہنما گل بادشاہ نے بچوں میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اے این ایف خیبر پختونخواہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمس بن طارق نے دی آکسفورڈ سکول سسٹم کے ایم ڈی ڈاکٹر معتبر خان کو ایوارڈ سے نوازا ۔آخر میں اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمس بن طارق نے روزنامہ آواز شہر پشاور کے سینئر صحافی منصورشاہ کواعلیٰ کارکردگی پر سرٹیفکیٹ سے نوازا۔