چین کے وزیرخارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

چین کے وزیرخارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

بیجنگ(سچ نیوز) چین کے وزیرخارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے،چینی وزیرخارجہ جمعے سے اتوارتک پاکستان کادورہ کرینگے، وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ نے کہا کہ وزیرخارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے،وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کرینگے،وانگ ای پاکستانی ہم منصب کی دعوت پرپاکستان جارہے ہیں،وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے،ملاقاتوں میں باہمی تعلقات،علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔

چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرزہیں،دونوں ممالک اچھے پڑوسی،دوست اور بھائی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے،سی پیک کے منافع بخش ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل ایران اور امریکی وزیر خارجہ بھی وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں ،دورے کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقاتیں کی۔

Exit mobile version