بیجنگ( سچ نیوز )چین کا ایسا ریکارڈجسے جان کرچینی صدر شی جن پنگ بھی غمگین ہوجائیں گے۔چین میں پھیلے خوفناک ترین وائرس نے دنیابھرمیں خوف و ہراس پھیلایاہواہے جبکہ وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعدادایک سوسے زیادہ ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کی اس تعداد کے ساتھ چین میں پہلی بار کسی وائرس سے ایک سو سے زائد افراد کی ہلاکت کا ایک افسوسناک ریکارڈ بن گیاہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائرس سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی پہلی موت ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھ ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعدا د81بتائی گئی تھی تاہم صرف ایک ہی دن میں مزید 25افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اسی طرح وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بھی28سو سے بڑھ کر4,515ہوگئی ہے۔وائرس سے سب سے زیادہ لوگ چینی شہر ووہان میں متاثرہوئے ہیں جس کے بعد سے گیارہ ملین آبادی والے اس شہر کو مکمل لاک ڈاون کردیاگیاہے۔امریکا سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے روک دیا ہے۔
عالمی منڈیاں خسارے میں جار ہی ہیں۔تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، سرمایہ کارپریشان ہیں کیونکہ چین کے نئے قمری سال کی تقریبات کا جشن پھیکا پڑ چکا ہے۔