بیجنگ(سچ نیوز)شمالی چین میں چاقو بردار کے حملے میں3افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور نے پبلک مقام پر موجود شہریوں پر اچانک شکاری چاقو کے وار کئے،جس کے نتیجے میں3افراد موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔حملے کے فوری بعد نامعلوم ملزم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔