بیجنگ(سچ نیوز) چین میں آن لائن سٹے بازی منظم کرنے والے انیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے صوبہ شینزہن میں خصوصی آپریشن کر کے آن لائن کسینو کے ذریعے سٹے بازی کا انتظام کرنے والے ایک19 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد سے ایک ملین یوان کیش بھی برآمد کی ہے ۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے گروہ سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔