اسلام آباد(سچ نیوز)چین کے سفیر یاؤ جنگ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق چین کے سفیر سے عبد الرزاق داؤدنے ملاقات کی ،جس میں خطے کے خوشحال مستقبل کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا،عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سی پیک سے پاک چین معاشی و تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے،چینی سفیر سے ملاقات میں مشیر تجارت نے نومبر میں شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان کو بطور’’ اعزازی مہمان خصوصی “بلانے پر شکریہ ادا کیا۔
چینی سفیر نے بتایا کہ پاکستانی اشیاءکی خریداری کے لیے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان آ رہا ہے،پاکستانی برآمدکنندگان اور برآمدات میں اضافے کے لیے ایسے وفد بہت اہم ہیں۔