”چوکیدار چور ہے“کے بیان پر راہول گاندھی نے معافی مانگ لی

”چوکیدار چور ہے“کے بیان پر راہول گاندھی نے معافی مانگ لی

نئی دہلی(سچ نیوز)کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے رافیل ڈیل میں نریندر مودی کے بارے میں دیے گئے ریمارکس کو غلط انداز میں پیش کرنے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے رہنما اور وزارت عظمی کے امیدوار راہول گاندھی نے سپریم کورٹ کے ریمارکس کو غلط انداز میں پیش کرنے پر معافی مانگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی مہم کے دوران گرم جوشی میں یہ بیان دیا جس پر میرے سیاسی مخالفین نے یہ تاثر دیا کہ میں نے جان بوجھ کر یہ کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چوکیدار چور ہے، میرے ذہن میں اس حوالے سے کچھ بھی نہیں تھا۔

اپنے حلف نامے میں راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے مودی کے خلاف بیان ایک ایسے موقع دیا تھا جب انہوں نے 10اپریل کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے بیان کو دیکھا یا پڑھا نہیں تھا اور ان کا ہرگز عدالتی کارروائی کو غلط انداز میں پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

Exit mobile version